نئی دہلی 11 اکتوبر ہندستانی فلمی دنیا کے شہنشاہ جذبات اور
ملکہ حُسن سائرہ بانو کی زندگی میں آج کا دن اس لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے
کہ 50 سال قبل 1966 میں آج ہی کے روز دونوں ایجاب و قبول کے مرحلے سے گزرے
تھے اور بالی ووڈ میں آج بھی ان کی محبت کی
داستان اپنی مثال آپ ہے۔ دلیپ کمار نے اس موقع پر اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں ٹوئیٹ کے ذریعہ
سائرہ بانو کے ساتھ اپنی محبت اور رفاقت کا شاعرانہ اظہارممنونیت ان الفاظ
میں کیا ہے کہاللہ رحم والا ہے۔ سائرہ اور ہم رفاقت کے شاندار 50 سال مکمل کر رہے ہیں